تازہ تر ین

سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل وزیر کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل وزیر کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل وزیر کو باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

زرتاج گل وزیر کی بطور پارلیمانی لیڈر نامزدگی کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو دے دی گئی۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل وزیر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں درخواست جمع کروائی جبکہ اسپیکرسردار ایاز صادق نے درخواست پر جلد فیصلہ کی یقین دہانی کرائی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain