تازہ تر ین

مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا دور ختم، حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا دور ختم ہوگیا، جس میں حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرے دور میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکرنے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرا دوروزیراعظم ہاوس میں ہوا۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کو انتظامی امورمیں حصہ دینے سے متعلق مطالبات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب سے متعلق پیپلزپارٹی کے مطالبات پرکمیٹیوں نے تحریری سفارشات کا مسودہ تیارکرلیا گیا۔

ذرائع کے دعوی ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں۔پیپلزپارٹی کے تحفظات کو دورکرنے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرلی گئیں ہیں، ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلزپارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔

بعدازاں کمیٹیوں کے ارکان وزیر اعظم ہاؤس سےروانہ ہو گئے ہیں، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے

اس سے قبل اسلام آباد میں ہونے والے مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نے کی۔

ذرائع کے مطابق پی پی اورن لیگ میں پنجاب کے امورپرمعاملات پنجاب کی کمیٹی نے طے کی جبکہ کمیٹی میں راجہ پرویزاشرف،علی حیدرگیلانی، ندیم افضل چن اورحسن مرتضی شامل ہیں۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتانا تھا کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا،خصوصاً جنوبی پنجاب کے معاملات زیرغور آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain