تازہ تر ین

جنرل باجوہ کہتے تھے جنرل فیض بہترین آرمی چیف ہوں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل قمر باجوہ نے خود کہا تھا کہ جنرل فیض حمید بہترین آرمی چیف ہوں گے۔

بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان نے کبھی کسی کو آرمی چیف بنانے کا نہیں کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے تھے کہ جنرل فیض بہترین آرمی چیف ہوں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی کا کسی کو آرمی چیف بنانے کا ارادہ نہ تھا، دہشت گردی میں اضافہ جنرل فیض حمید کو ہٹانے کے بعد ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جنرل فیض کو ایسے وقت ہٹایا گیا جب وہ افغانستان سے امن و امان میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جنرل فیض کو ہٹانے کی وجہ حکومت گرانے کا پلان تھا، نواز شریف یا امریکا سے مل کر بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے کا منصوبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فیض کو ہٹانے کے بعد یہ دہشت گردی کو چھوڑ کر تحریک انصاف کے پیچھے لگ گئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain