تازہ تر ین

گرمی کی شدید لہر، کراچی میں 77 ہیٹ ویو مراکز اور کیمپس قائم

کراچی: حکومت سندھ نے گرمی کی شدید لہر کے باعث کراچی میں 77 ہیٹ ویوو مراکز اور کیمپس قائم کردئیے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ضلع جنوبی میں 11، شرقی میں 18، غربی میں 6، سینٹرل میں 12، ملیر میں 15، کورنگی میں 8 اور کیماڑی میں 7 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

سول لائنز اور گارڈن سب ڈویژن میں 3، صدر اور آرام باغ میں دو ،دو جبکہ گلشن اقبال میں 4، فیروز آباد میں 2، جمشید کوارٹرز مین 6، گلزار ہجری میں 5 مراکز قائم کئے گئے۔

ہیٹ ویوو کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کے سلسلے میں منگھو پیر میں 4، اورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں دو دو، گلبرگ میں 4 مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ نیو کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں دو، دو مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ابراہیم حیدری میں 8، مراد میمن میں 3، بن قاسم اور ایئرپورٹ سب ڈویژن میں دو مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ کورنگی اور لانڈھی میں دو، دو، شاہ فیصل میں ایک، ماڈل کالونی میں تین مراکز قائم کئے گئے۔

کیماڑی اور ماری پور کے علاقوں میں ایک، ایک، بلدیہ میں دو اور سائٹ میں ہیٹ ویوو کے 3 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain