تازہ تر ین

عدت میں نکاح کیس؛ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست مسترد اپوریشن لیڈر عمر ایوب کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان

اسلام آباد: عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ کی سزا معطلی پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دن تین بجے فیصلہ سنانے کا وقت مقرر کر رکھا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کرںے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ دونوں کو سات، سات سال کی سزا سنائی گئی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain