تازہ تر ین

“جب بھارت ہمارا مواد نہیں خریدتا تو ہم کیوں اُن کی فلمیں چلائیں” نبیل ظفر

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے بھارتی فلموں کے خلاف ہونے کی وجہ بتا دی۔

نبیل ظفر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلمیں چلانے سے متعلق گفتگو کی۔

اداکار نے کہا کہ ہمارے سینما گھروں کے مالکان چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں چلائی جائیں کیونکہ وہ اپنا زورگار چلانا چاہتے ہیں اور یہ بات سب کو معلوم ہے کہ بھارتی فلموں سے سینما گھروں کا کاروبار اچھا چلتا ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ ہمارے ملک میں بھارتی مواد نشر ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ میں بھارتی فلموں یا ڈراموں کے خلاف نہیں ہوں لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ جب بھارت ہمارے ڈرامے، فلمیں نہیں خریدتا تو پھر ہم کیوں اُن کی فلمیں اپنے سینما گھروں میں چلائیں۔

نبیل ظفر نے کہا کہ بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب ہے جبکہ ہماری آبادی صرف 25 کروڑ ہے، کم از کم وہ آبادی کے تناسب کے مطابق ہی ہمارا مواد خرید لیں۔

اداکار نے کہا کہ ہم پاکستانی بہت مہمان نواز اور بڑے دل والے ہیں، جب کوئی بھارتی پاکستان آتا ہے تو ہمارے دکاندار عزت و احترام میں اُن سے کسی چیز یا کھانے تک کے پیسے نہیں لیتے ہیں جبکہ ہمارے اداکاروں کے ساتھ بھارت میں ایسا محبت بھرا سلوک نہیں ہوتا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سب نے ہی دیکھا ہے کہ کس طرح ہمارے اداکار بھارت سے بھاگ کر اپنے وطن پاکستان آئے تھے، ہم تو بھارت سے بہت زیادہ اچھے ہیں۔

نبیل ظفر نے کہا کہ اگر پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلمیں چلیں تو میری شرط ہے کہ وہ بھی پاکستانی فلمیں اپنے سینما گھروں میں چلائیں، پھر چاہے وہ فلم فلاپ ہو یا ہِٹ۔

اداکار نے کہا کہ بھارتی انڈسٹری تو ہمارے ڈرامے تک نہیں خریدتی، اُن کا زندگی چینل کُھلا تھا جس پر پاکستانی ڈرامے نشر ہوتے تھے لیکن اب وہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن ہمارے ملک کی کرپشن نے ہمیں ہر شعبے میں تباہ و برباد کردیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain