تازہ تر ین

کینسر سے نمٹنے کے لیے نینو ربوٹ تیار

اسٹاک ہوم: سوئیڈن میں سائنس دانوں نے ایک ایسا نینو روبوٹ بنایا ہے جو کینسر کے خلیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سوئیڈن کے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ میں بنائے گئے نینو روبوٹ کی آزمائش چوہوں پر کی گئی۔ روبوٹ کا ہتھیار ایک نینو اسٹرکچر میں چھپایا گیا ہے اور یہ صرف رسولی کے باریک ماحول میں سامنے آتا ہے۔جبکہ یہ آلہ صحت مند خلیوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے محققین کے گروپ نے اس سے قبل ایسے اسٹرکچرز بنائے تھے جو خلیوں کی سطح پر ڈیتھ ریسیپٹرز کو ترتیب دے سکتے تھے جس کے نتیجے میں خلیوں کا خاتمہ ہو جاتا۔

یہ سانچے چھ پیٹائڈز (امائنو ایسڈ کی چین) رکھتے ہیں جو شش پہلو طرز پر جڑے ہوتے ہیں۔

تحقیق کے سربراہ پروفیسر جورن ہوگبرگ کا کہنا تھا کہ یہ پیپٹائڈز کا یہ شش پہلو نینو پیٹرن انتہائی مہلک ہتھیار کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اگر آپ اس کو دوا کے طور پر استعمال کریں تو یہ بلا امتیاز جسم میں خلیوں کو ختم کرنا شروع کر دے گا، جو کہ اچھی چیز نہیں ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سائنس دانوں نے ڈی این اے سے بنا ایک نینو اسٹرکچر اس ہتھیار میں چھپا دیا ہے۔

یہ تحقیق جرنل نیچر نینو ٹیکنالوجی میں شائع ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain