تازہ تر ین

چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو آئی سی سی کا مسئلہ ہے!

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نمٹنے دینے کا مشورہ دیدیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے کہا کہ جے شاہ کے ایک حالیہ بیان پر لوگ سمجھ رہے ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر چیمپئیز ٹرافی 2025 حصہ لے گی یہ کوئی مثبت اشارہ نہیں لگ رہا، متعدد بات ایسی رپورٹس آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئیز ٹرافی 2025 کے انعقاد کا رائٹ آئی سی سی نے دیا ہے تو ہم میزبانی کررہے ہیں، یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں۔

سلمان بٹ نے کہا کہ آئی سی سی صحیح معنوں میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئیز ٹرافی کے دوران کٹہرے میں کھڑا ہوگا اور پھر انٹرنیشنل باڈی کی غیر جانبداری سب کے سامنے عیاں ہوگی۔

اگر بھارت آئی سی سی کو پاکستان آنے سے انکار کرتا ہے تو یہ دیکھنا ہوگا کہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت کیساتھ کیا سلوک کرتی ہے، اگر وہ آتے ہیں، تو وہ خوش آمدید کہیں گے اور نہیں آتے تو آئی سی سی کو نمٹنے دینا چاہیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain