اسلام آباد: پاکستان میں فی لیٹر ڈبہ پیک دودھ دنیا کے کئی ممالک سے مہنگا، بلوم برگ نے قیمتوں پر رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی لیٹر ڈبہ پیک دودھ کی قیمت 370 روپے ہے، فرانس میں یہی دودھ342 روپے، نیدر لینڈز میں 358 روپے،آسٹریلیا میں300 روپے فی لیٹرمل رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں60 فیصد سے زائد بچے ناقص غذائیت کے باعث خون کی کمی سمیت دیگر امراض کا شکار ہیں، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ بچوں کی جان داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔