تازہ تر ین

عمران خان کو جیل میں سہولیات کیلیے صدر اور وزیراعظم کو خط

 لاہور: بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خط ارسال کردیا۔

خط میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں اور لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے؟

خط میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، اگر عمران خان کو جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain