تازہ تر ین

امبانی پری ویڈنگ، جسٹن بیبر کا دیسی ڈانس وائرل

کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کی جانب سے پزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں دیسی گانے پر کیے جانے والے ڈانس نے دھوم مچادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گلوکار ‘جسٹن بیبر‘ کو کرن جوہر کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف سی ایئر’ کے گانے ‘ککڑ کمال دا‘ پر انتہائی جوش میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار ‘جسٹن بیبر‘ کی جانب  بالی وڈ سانگ پر کیے جانے والے گرووی مووز دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

اننت اور رادھیکا کی سنگیت نائٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراب تک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں۔

 مداحوں کی جانب سے ‘ودیشی کلاکار‘ کی جانب سے دیسی گانے پر رقص کرکے ماحول گرمانے پر گلوکار جسٹن بیبر کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے معروف کینیڈین گلوکار  اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘سنگیت نائٹ‘ میں پرفارم کرنے ہندوستان پہنچے ہیں جس کے لیے گلوکار نے مکیش امبانی سے پری ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ وصول کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain