تازہ تر ین

عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

 لاہور: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی مخالفت اور ضمانتیں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے درج کیے گے، لہٰذا ضمانتیں منظور کی جائیں۔

واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ ،گلبرگ اور تھانہ شادمان پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain