تازہ تر ین

کراچی ائیرپورٹ : پی آئی اے طیارے اور پانی فراہمی کرنے والی گاڑی میں تصادم

  کراچی: کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے اور پانی کی فراہمی پر مامور گاڑی میں تصادم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ کراچی سے اسلام آباد کے لئے اضافی پرواز نمبر پی کے 8300 کے طیارے کو پیش آیا، روانگی سے قبل رن وے پر موجود اے ٹی آر طیارے کو پانی سپلائی پر مامور گاڑی طیارے کے نچلے حصے سے ٹکرائی، گاڑی ٹکرانے سے رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایچ ایچ کےحامل طیارے کو نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق پرواز کے مسافر لاؤنج میں طیارے پر منتقلی کے منتظر ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،
علی الصباح 6 بجے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے باعث چار گھنٹے بعد منسوخ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو مزید چیک اپ کے لئے پی آئی اے انجینرنگ روانہ کر دیا گیا، پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain