تازہ تر ین

انوکھے ڈیزائن کی سائیکل بنانے والے بوڑھے شہری نے ارب پتی کا دل جیت لیا

گجرات: بھارت میں مہیندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہیندرا اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور متاثر کن کہانیاں، ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جو ان کے 11.2 ملین فالوورز کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں۔

اس بار انہوں نے گجرات کے ایک بزرگ انجینئر سدھیر بھاوے کی تخلیقی ذہانت کی تعریف کی جنہوں نے ایک منفرد ڈیزائن کی سائیکل تیار کی ہے۔ پوسٹ میں مسٹر مہیندرا نے نہ صرف مسٹر سدھیر کی تعریف کی بلکہ انہیں اپنے تجربات کے لیے اپنی مہیندرا فیکٹری تک رسائی کی بھی پیشکش کی۔

آنند مہیندرا نے تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حیرت انگیز کہانی آج میرے ان باکس میں دکھائی دی۔ میں سدھیر بھاوے کی تخلیقی صلاحیتوں اور اس عمر میں توانائی کے سامنے سر جھکاتا ہوں۔ سدھیر نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہندوستان میں ایجاد اور ایک اسٹارٹ اپ کمپنی صرف نوجوانوں کا ہی اختیار نہیں ہے۔ مسٹر سدھیر اگر آپ ہماری ورکشاپ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو خیرمقدم۔
مسٹر سدھیر جو کہ ایک ریٹائرڈ مکینیکل انجینئر ہیں، نے دو سائیکلوں کے استعمال کا مظاہرہ کیا جو انہوں نے بنائی ہیں۔ مذکورہ بالا سائیکل انسانی جسم کے اوپری حصے کی ورزش کے لیے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے ایک الیکٹرک سائیکل بھی بنائی ہے جسے بیٹری ڈسچارج ہونے کی صورت میں پاؤں سے بھی چلایا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain