تازہ تر ین

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر جرح مکمل

 راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی، ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ پرویز خٹک نے اپنے بیان میں تصحیح کے لیے درخواست دی اور کہا کہ اپنی گواہی میں تصحیح کرنا چاہتا ہوں۔پرویز خٹک نے کہا کہ کابینہ میٹنگ میں اس وقت کے وزیراعظم کے اصرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیا گیا، مجھ سمیت ممبران کے اصرار کے باوجود اضافی ایجنڈا منظور کیا گیا۔عدالت نے پرویز خٹک سے کہا کہ آپ درخواست دائر کردیں پھر اس معاملے کو دیکھ لیں گے۔بعدازاں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain