تازہ تر ین

جمہوریت کی مضبوطی کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا، جو بائیڈن

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے منصب کے بجائے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے صدارتی انتخابات سے دستبرداری اخیتار کی ہے۔

امریکی صدر صدارتی امیدوار سے دستبرداری کے بعد پہلی مرتبہ قوم سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ امریکا کو متحد رکھنے کا پائیدار حل یہی ہے کہ ملک کی باگ دوڑ نوجوان نسل کے ہاتھوں میں دی جائے۔

جو بائیڈن نے اپنی تجویز کردہ ممکنہ نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے حوالے سے کہا کہ اس میں متحد رکھنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آنے والے چند ماہ نہایت ہی اہم ہیں، مستقبل قریب میں امریکی عوام اپنے ملک اور دنیا کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ اب اپنی تمام تر توجہ بقیہ صدارتی مدت پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain