اسلام آباد: جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے طور پر تعیناتی پر اپنی رضامندی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضا مندی اور پھر بعد میں معذرت کرلی تھی۔