ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اور کامیڈین سمونا چکرورتی نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں منفی کردار کرنا چاہتی ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے شوبز کیریئر میں کسی بدمعاش یا انٹیلی جینس افسر کے کردار کی تلاش میں ہیں۔
سمونا چکرورتی نے بتایا کہ فنکار اپنے کرداروں سے کبھی مطمئن نہیں ہوتے اور وہ مختلف قسم کے کردار کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ سمونا چکرورتی کو عالمی شہرت نامور بھارتی کامیڈین اور اداکار کمل شرما کے کامیڈی پروگرامات سے ملی۔






































