قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم نے بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھ لیا۔
اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے دونوں بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
جمائما کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی گئی اسٹوریز میں دونوں بھائیوں کو کرکٹ کی سفید یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں سلیمان خان کی فخریہ انداز میں بلّا اٹھا کر چلتے ہوئے کیمرے کی طرف آ رہے ہیں جبکہ اس دوران اُن کی ویڈیو ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن پر جمائما نے اپنے بڑے بیٹے کو ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا۔
جمائما نے ‘پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا کر دل جیت لیے
دوسری پوسٹ پر جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہ ہیں فاسٹ بالر‘۔
پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان اور جمائما کا ایک بیٹا بلےبازی میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ دوسرا بیٹا فاسٹ بالر ہے۔
جمائما خان نے یہی تصاویر اور ویڈیوز ایکس (ٹوئٹر) پر بھی شیئر کی ہیں۔