تازہ تر ین

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا شخص گرفتار

معروف لکھاری، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کر کے تششد کا نشانہ بنانے اور تاوان کی بھاری رقم لینے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

‘دھوپ’ کے ستائے خلیل الرحمان پر میمز بن گئے
خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا جہاں اغواکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان میں بھاری رقم وصول کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا، تاہم چند دن خاموش رہنے کے بعد 21 جولائی کو انہوں نے مقدمہ درج کروادیا۔

اس کیس کو حل کرتے ہوئے پولیس نے سب سے پہلے خلیل الرحمان قمر سے رابطے میں رہنے والی خاتون آمنہ عروج کو ان کے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا تھا لیکن منصوبہ بندی کرنے والا ملزم حسن شاہ پولیس کی پہنچ سے دور تھا۔

اب پولیس نے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کا سراغ لگاتے ہوئے اسے اور اس کے ساتھی رفیق کو پشاور سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے قبل خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز بھی جاری کیں جو زیرِ گردش ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس گینگ کے خواتین سمیت 12 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکے ہیں جبکہ حسن شاہ اور رفیق سے مزید تفتیش جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو بذریعہ فون انٹرویو دیتے ہوئے مفرور مرکزی ملزم حسن رضا شاہ کا کہنا تھا کہ میرا پراپرٹی کا بزنس ہے جو میں ذیشان کے ساتھ مل کر کرتا ہوں اور آمنہ عروج ذیشان کی دوست تھی جس کے ریفرنس سے ان سے میری سلام دعا ہوئی تھی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ ’ہم سب اچھی کھاتی پیتی فیملیز سے تعلق رکھتے ہیں، باقی جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان میں میرے ملازم بھی شامل ہیں، خلیل الرحمان قمر کے فون کا سی ڈی آر نکالیں تو معلوم ہوگا کہ لڑکی ان کو فون کرتی تھی یا یہ لڑکی کو کرتے تھے‘۔

حسن رضا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ’خلیل الرحمان قمر کی ڈیڑھ گھنٹے دورانیے کی 2 ویڈیوز ہیں جن میں ڈراما ساز لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن لڑکی نے دونوں مرتبہ بہانے بنا کر اسے ٹال دیا‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain