بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو نے انکشاف کیا کہ اداکار سنجے دت ایک زمانے میں ان سے شادی کرنے کے خواہشمند تھے۔
سائرہ بانو نے سنجے دت کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر انہیں مبارکباد دی اور اپنے مرحوم شوہر اداکار دلیپ کمار کے ساتھ اداکار کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔
سنجے دت کی سالگرہ پر سائرہ بانو کا اہم انکشاف:
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں سائرہ بانو کا کہنا تھاکہ سنجے دت ہمیشہ میرے لیے ایک فیملی کی طرح رہا ہے، ہم نے اسے چھوٹے بچے سے ایک قابل ذکر انسان بنتا دیکھا ہے۔
سائرہ بانو نے اپنے کیپشن میں بتایا کہ سنجے دت ہمیشہ سے ان کے خاندان کے قریب رہے ہیں۔ اماں جی سے لے کر آپا جی تک، صاحب سے لے ان تک، ان کی پوری فیملی نے انہیں ایک چھوٹے بچے سے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جب نرگس آپا تقریبات کے لیے ان کے گھر آتی تھیں تو سنجو ان کے ساتھ آتا تھا، نرگس جی اس کے بعد سنجے دت کا ہاتھ ہلا کر کہتی تھیں کہ چلو، سائرہ جی کو بولو تم کیا بولتے ہو مجھے؟ اور پھر سنجو ان کی طرف دیکھتا اور پیاری چھوٹی سی آواز میں کہتا ’میں سائرہ بانو سے شادی کروں گا‘۔
علاوہ ازیں سائرہ بانو نے کیپشن کے اختتام میں سنجے دت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جنم دن پر مبارکباد بھی پیش کی۔
سنجے دت کی سالگرہ پر اہلیہ کا پیغام:
سنجو بابا کی 65ویں سالگرہ کے خاص موقع پر انہیں مداحوں کی جانب سے ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔
اسی دوران ان کی بیوی مانیتا نے بھی اپنے شوہر کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، لیکن انہوں نے اس کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔
مانیتا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے شوہر کو ہیپی ، ہپیئسٹ برتھ ڈے۔ میرے وہ سب سے مضبوط لائف سپورٹ سسٹم ہیں۔
مانیتا نے مزید لکھا کہ ’آپ کی اندرونی طاقت تمام پریشانیوں کو دور کرتی ہے۔ تمام مشکلات اور چیلنجز پر قابو پاتی ہے۔ آپ نہ صرف میرے لیے بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے بھی قیمتی اور خاص ہیں۔ جو آپ کو اپنے پورے دل سے پیار کرتے اور پسند کرتے ہیں۔ بہت سارا پیار۔






































