تازہ تر ین

اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے بیان میں کہا کہ حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ تہران میں اسمعیل ہنیہ کی شہادت ایران، فلسطین اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مضبوط کرے گی۔

آج علی الصبح فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا۔ حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمٰعیل ہنیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گا۔ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain