لندن: جریدے جاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں امریکا میں محققین نے قریبی عزیز کی موت اور اسکے دکھ سے متاثر ہونے والے شخص کی حیاتیاتی عمر (biological age) کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔
ابتدائی زندگی میں بہن بھائی یا والدین کو کھودینا تکلیف دہ ہے اور اس کا تعلق روبہ زوال ذہنی صحت اور دیگر مسائل کی وجہ سے اموات کے خطرات سے ہے۔
تاہم تحقیق میں پایا گیا کہ کسی بھی عمر میں کسی عزیز کی موت صحت کے خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔
حیاتیاتی بڑھاپا کا مطلب ہے خلیات، بافتوں اور اعضاء کی لچک اور سالمیت کا نقصان ہونا۔ یہ ڈی این اے میتھیلیشن الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے ماپا جاتا ہے جسے ایپی جینیٹک کلاک کہتے ہیں۔
چند مطالعات نے عمر بڑھنے کے نشانات اور مختلف ادوار میں ہونے والے نقصانات کے درمیان تعلق کی تحقیقات کی ہیں۔