تازہ تر ین

ہربھجن! بغضِ پاکستان میں تمام حدیں پار کرگئے

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ ایک مرتبہ پھر اوبھی حرکتوں اُتر آئے، صحافی کیساتھ بھی بدتمیزی کرڈالی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر گزشتہ روز مقامی صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ہربھجن کی گیندبازی پر شاہد آفریدی کے 4 چھکوں کی تصویر لگائی جس پر سابق بھارتی کرکٹر برہم ہوگئے۔

ہربھجن نے پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جو معروف اخبار ہیرڈ سن کی تھی، جس میں مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کی تصویر اور کرکٹ کا تاریک ترین دن کے نام سے سرخی لگی ہوئی تھی۔

انہوں نے صحافی فرید خان کی ٹوئٹ پر نہایتی ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے جواب دیا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن اس مسئلہ کیا ہے میں تمہیں بتاتا ہوں! یہاں سے (ایف) ہوجاؤ، تمہیں ایف کا مطلب تو سمھ آگیا ہوگا یا سمجھاؤں۔

براہ کرم (ایف) کا یہ مطلب نہ سوچیں! آپ جانتے ہیں میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔

ہربھجن سنگھ نے انگریزی لفظ کا استعمال کرتے ہوئے ذو معنیٰ جملے ادا کیے جس پر انہیں مداحوں نے شدید ٹرول کیا جبکہ کچھ بھارتی سائٹس یہاں بھی اسپنر کے دفاع میں سامنے آئیں۔

1

اس صارف نے لکھا کہ اتنا زہر اچھا نہیں! بی جے پی جلد آپکو کوئی نہ کوئی سیٹ دے دیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain