تازہ تر ین

فلک بوس عمارت کے بلند ترین مقام پر شہری کی سیلفی وائرل

 نیویارک: ایڈوینچر کی تلاش میں لوگ بعض اوقات کچھ بھی کرگزرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک شخص کو نیو یارک سٹی کی مشہور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے اینٹینا پر کھڑا دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری زمین سے 1,435 فٹ بلند عمارت کے اینٹینا سیلفی اسٹک کے ساتھ کیمرہ پکڑے ہوئے ہے۔ اس کے بعد وہ کیمرہ اپنے سر کے اوپر اٹھاتا ہے اور ارد گرد کے علاقے کا دلکش نظارہ دکھاتا ہے۔ ۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ، نیو یارک، ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی1,435  فٹ کی بلندی  پر۔ ویڈیو کو انسٹاگرام پر livejn نامی اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیا گیا۔

شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو کو 27 لاکھ سے زیادہ لائکس اور 41 ملین سے زیادہ تبصرے مل چکے ہیں۔

ویڈیو نے ناظرین کو حیرت زدہ کر دیا ہے اور حیران ہیں کہ وہ اس طرح کے جرات مندانہ اسٹنٹ کو کیسے پورا کرنے میں کامیاب ہوا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain