اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد میں خواتین کے لیے مفت پنک بس سروس کی سہولت متعارف کرادی ہے جس کا باقاعدہ آغاز 7 اگست کو ہوگا۔وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 7 اگست سے اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص پنک بسیں دستیاب ہوں گی۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پنک بسیں شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر چلیں گی،اسلام آباد کے گردونواح کے دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر ان کے مابین سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گیں۔
