تازہ تر ین

مہنگائی کیخلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری

راولپنڈی: مہنگی بجلی، ہوشربا ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف لیاقت باغ چوک مری روڈ پر جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز بھی جاری ہے۔

راولپنڈی میں بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم خوشگوار ہے، ناشتے میں نان اور گرم گرم حلوے سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

اب تک جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین 2نشستیں ہوچکی ہیں جو بے نتیجہ رہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ پریس کانفرنس میں آئند لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک نہ صرف دھرنا جاری رہے گا بلکہ اسے ملک گیر سطح تک پھیلایا جا سکتا ہے۔

مری روڈ کی ایک سائیڈ عام ٹریفک کی کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain