تازہ تر ین

بذریعہ ہائبرنیشن سالوں سے محفوظ کردہ گوشت کی نمائش

سینٹ مہیل: کہا جاتا ہے کہ گوشت جتنا پرانا ہو، اس کا ذائقہ اور ساخت دونوں ہی اچھے ہوتے ہیں، حال ہی میں فرانس کے اندر ایک ایسے گوشت کی نمائش کی گئی جسے 15 سال تک ذخیرہ کرکے رکھا گیا۔

سینٹ میہیل، فرانس میں ایک چھوٹا سا فارم ہائبرنیشن نامی عمل کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا سب سے خصوصی گوشت تیار کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ یہ گوشت کو 15 سال تک کوالٹی میں کمی لائے بغیر ذخیرہ کرتا ہے۔

الیگزینڈر پولمارڈ ایک ایسے خاندان میں چھٹی نسل کا کسان ہے اور قصاب ہے جو 1846 سے گائے کے گوشت کی پیداوار کر رہا ہے۔

تاہم، یہ کاروبار 1990 کی دہائی میں مقبول ہوا جب الیگزینڈر کے دادا اور والد نے گوشت سے متعلق ایک نیا طریقہ رائج کیا جس کو انہوں نے ہائبرنیشن کا نام دیا۔

اس عمل میں فارم کی جدید ترین لیبارٹری میں منفی 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ماحول میں گوشت پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوا اڑائی جاتی ہے اور اس سے گوشت کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

مزید برآں اسے جتنا زیادہ عرصے تک محفوظ کیا جاتا ہے اس کا معیار اور قیمت اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ مثلاً 15 سالہ محفوظ کردہ 1 کلو گوشت3,200 ڈالرز میں فروخت ہوتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain