پاکستان میں آج 78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کے پیشِ نظر ملک کو سبز و سفید پرچم ، جھنڈیوں و لائٹس سے سجا دیا گیا ہے۔
قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان 14 اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کے طور پر ابھرا۔
یہ ہمارے آباؤاجداد کی جدوجہد اور ان گنت قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد مملکت کے باشندے ہیں۔
اس یادگار اور خاص دن کو پاکستانی ہی نہیں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔
پہلے آزادی کا جشن گلی محلوں، سڑکوں اور اداروں میں دیکھنے کو ملتا تھا لیکن اس جدید دور میں ایک خاص جشن کا طریقہ بھی وجود میں آچکا ہے جو سوشل میڈیا سیلیبریشن ہے اور سوشل میڈیا صارفین اپنے خاص لمحوں کا جشن منانے کیلئے مختلف تصاویر ، ویڈیوز اور پیغامات کا استعمال کر کے اس دن کو یادگار بناتے ہیں۔
جشنِ آزادی پر پاکستان کی معروف شخصیات نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کیں اور پاک وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
سیلیبریٹیز کی پوسٹس یہاں دیکھیں: