نئی دہلی: بھارتی سرکار نے 156 فکسڈ ڈوز کمبی نیشن (ایف ڈی سی) ادویات پر پابندی لگا دی ہے۔
ایف ڈی سی وہ ادویات ہوتی ہیں جن میں دو یا دو سے زیادہ فعال دواسازی کے اجزاء کا ایک مقررہ تناسب میں مجموعہ ہوتا ہے، انہیں “کاک ٹیل” ادویات بھی کہا جاتا ہے۔
بھارتی حکومت نے انسانی صحت کیلئے خطرے کے پیش نظر 156 ایف ڈی سی ادویات پر پابندی عائد کردی ہے جن میں اینٹی بیکٹیریل ادویات بھی شامل ہیں جو سردی، الرجی، بخار اور درد کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
یہ فیصلہ ایک ماہر کمیٹی اور اعلیٰ پینل، ڈرگس ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ (ڈی ٹی اے بی) کی جانب سے آیا جب انہوں نے پایا کہ ان مرکبات بشمول اینٹی بیکٹیریل ادویات میں علاج کے جواز کی کمی ہے اور انسانی صحت کو خطرات زیادہ لاحق ہیں۔