تازہ تر ین

ملک میں 2ماہ کے دوران بارشوں سے 300 سے زائد افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں یکم جولائی سے 2 ستمبر کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث 306 افراد جاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے نے جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار کر دیے جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 101 مرد، 50 خواتین اور 155 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 114، سندھ میں 61، بلوچستان میں 31، خیبر پختونخوا میں 88، آزاد جموں کشمیر میں 8 اور گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔

ملک میں موسلادھار بارشوں سے 591 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسی طرح، دو ماہ کے دوران موسلادھار بارشوں سے 23ہزار416 انفرا اسٹرکچر تباہ ہوئے جبکہ تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر میں 8 اسکول اور 35 پل بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain