تازہ تر ین

بھارتی ارب پتی نے یوٹیوبر مداح کو مہنگا گفٹ دے کر حیران کردیا

کیرالہ: لولو گروپ انٹرنیشنل کے چیئرمین اور ارب پتی ایم اے یوسف علی نے حال ہی میں اپنے ایک یوٹیوبر مداح کو تحفے میں انتہائی مہنگی گھڑی دے کر حیران کر دیا-

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یوٹویبر ایفن ایم کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ ارب پتی تاجر سے ملے۔

مہنگا تحفہ وصول کرنے سے پہلے ایفن نے ایم اے یوسف علی سے گرمجوشی سے سلام کیا۔ ویڈیو میں ایفن ایم کو لولو گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا جہاں چیئرمین ایم اے یوسف علی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں نے سلام کا تبادلہ کیا اور خوشگوار گفتگو میں مشغول ہو گئے۔ تاہم تھوڑی دیر بعد یوسف علی نے ایفن کو ایک پرتعیش مہنگی راڈو گھڑی پیش کی جسکی قیمت 2 لاکھ بھارتی روپے ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain