تازہ تر ین

وزن میں کمی کیلئے کیا روزہ واقعی ایک مثالی طریقہ ہے؟

حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزہ وزن کرنے کا ایک مثالی طریقہ ہوسکتا ہے۔

’دی کمپلیٹ گائیڈ ٹو فاسٹنگ‘ کے مصنف ڈاکٹر جیسن فنگ نے کہا کہ جب آپ دن میں کم وقت کھارہے ہوتے ہیں تو آپ مجموعی طور پر کھانا بھی کم کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزہ کھانے کے معلومات  کا اندرون جسم ایک سائیکل تیار کرلیتا ہے جو کہ سادہ، لچکدار اور آسان ہوتا ہے۔

حالیہ مختصر تحقیق میں شامل شرکا جنہوں نے روزانہ چھ گھنٹے تک کھانے کو محدود کیا، وہ معمول کے مطابق اتنی ہی توانائی خرچ کرنے میں کامیاب رہے جب کہ کھانے کی خواہش میں کمی کے ساتھ ساتھ ان میں بھوک کے ہارمون ghrelin  کی سطح میں بھی کمی دیکھی گئی۔

اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ روزہ آپ کے جسم کو چربی جلانے میں مدد کرتا ہے۔ آنتوں کی صحت کے ماہر ڈاکٹر ڈیرل گیوفرے نے کہا کہ جب آپ مسلسل کھاتے ہیں تو آپ مسلسل انسولین کو اپنے خون میں خارج کرتے رہتے ہیں جو جسم کو چربی ذخیرہ کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔

دوسری جانب روزہ آپ کو کیٹونز بنانے میں بھی مدد کرتا ہے، ایک ایسا کیمیکل جسے آپ کا جگر اس وقت پیدا کرتا ہے جب یہ چربی کو توڑتا ہے۔ یہ چربی بعدازاں آپ کا جسم توانائی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain