تازہ تر ین

اعظم خان کی بارباڈوس میں پاکستان ڈیوس کپ ٹیم سے ملاقات

بارباڈوس: پاکستان ڈیوس کپ ٹیم کی بارباڈوس میں کریبین کرکٹ لیگ کے لیے موجود قومی کرکٹر اعظم خان سےملاقات ہوگئی۔

ملاقات میں  قومی ٹیم کے رکن اور ٹینس فیڈریشن صدر اعصام الحق نے اعظم خان کو ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ تحفے میں دی۔ اس موقع پر اعصام الحق کے والدین بھی موجود تھے۔ قومی ڈیوس ٹینس ٹیم کے ارکان نے اعظم خان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ڈیوس کپ ٹیم کے ارکان نے اعظم خان کی اچھی پرفارمنس کےلیےنیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ان کو ٹینس میچز دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ پاکستان ٹینس ٹیم ان دنون بارباڈس میں بارباڈوس کے خلاف ڈیوس کپ کے  ورلڈ گروپ ٹو کا پہلا راونڈ کھیلنے کے لیے موجود ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain