تازہ تر ین

لاہور میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم فورس( سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئےجبکہ 2 فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوز وائر،2 رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کرلی۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain