تازہ تر ین

چین میں پیش کیے گئے ’پانڈا کتے‘

بیجنگ: چین میں ایک چڑیا گھر نے دو کتوں پر رنگ کر کے پانڈا بنا کر نمائش کے لیے پیش کر دیا۔

چین کے قومی جانور کی مشابہت رکھنے والے رنگے ہوئے کتوں کی ویڈیو ایک شخص نے جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے میں قائم ایک چڑیا گھر کے دورے کے دوران بنائی۔

پیر کے روز ڈویون (ٹک ٹاک کا چینی ورژن) پر پوسٹ کی جانے ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس کو 14 لاکھ بار شیئر کیا گیا جبکہ 7 لاکھ 25 ہزار سے زائد بار لائک کیا گیا۔

چڑیا گھر کی منیجر نے بتایا کہ یہ کتے اس وقت وہاں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ چاؤ چاؤ کتے ہیں جن کو (پانڈا کے طور پر) رنگا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain