تازہ تر ین

پختونخوا؛ ملیریا نے وبائی صورتحال اختیار کرلی، 9 ماہ میں 54 ہزار کیسز رپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا میں ملیریا نے وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے۔ 9 ماہ کے دوران ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو ملیریا کنٹرول کے لیے فی الفور اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے جنوری سے لے کر اب تک ملیریا کیسز کا ڈیٹا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ ملیریا کیسز ضلع خیبر سے 10 ہزار رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح شانگلہ سے پہلی بار 6 ہزار جب کہ بٹگرام سے 3 ہزار ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی آئی خان سے 4 ہزار، ٹانک اور کرک 2 ہزار، لکی مروت سے 3 ہزار ملیریا کیسز اب تک رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مشیر صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی اضلاع اس وقت ملیریا کی لپیٹ میں ہیں جس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ویکٹر بورن ڈیزیز میں اضافہ ہورہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain