تازہ تر ین

ایران نے اسرائیل کیلیے کام کرنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے 12 افراد کو حراست میں لے لیا جن پر اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا الزام تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ’’فارس‘‘ کے مطابق پاسداران انقلاب کے ذرائع نے 12 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد دشمن ملک اسرائیل کے لیے کام کرتے تھے۔

پاسداران انقلاب کے ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گرفتاریاں کب اور کہاں سے کی گئیں اور نہ ہی گرفتار افراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں ان الزامات پر گرفتاریاں معمول کی بات ہیں لیکن حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران کی حساس عمارت میں ایک پُراسرار حملے میں شہادت کے بعد یہ اسرائیل کے آلہ کاروں کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

حماس اور ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain