تازہ تر ین

اسرائیل ہمیں جنگ میں گھسیٹنے کیلیے اکسا رہا ہے؛ ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حماس اور حزب اللہ کا نام لیے بغیر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم ہر اُس گروپ کے ساتھ ہیں جو اپنی حفاظت اور اپنے حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن حزب اللّٰہ کی حمایت کرنے پر اسرائیل کو تنازع میں شامل کرنے کے لیے ایران کو اکسا رہا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بننے والے کسی بھی تنازع میں شامل نہیں ہوسکتے جس سے باہر نکلنا ناممکن ہوگا۔

تاہم انھوں نے حزب اللہ کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا ہے کہ ایران ہر اُس گروپ کی حمایت میں کھڑا رہے گا جو اپنے تحفظ اور حقوق کے دفاع میں جدوجہد کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے بعد اپنی توپوں کا رخ اب لبنان کی جانب کرلیا اور گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 600 کے قریب پہنچ گئی جب کہ 1600 زخمی ہیں۔

اس سے قبل حزب اللہ کے زیر استعمال ہزاروں پیجرز اور واکی ٹاکیز میں ہونے والے دھماکوں میں 100 کے قریب جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

جوابی حملوں میں حزب اللہ نے بھی لبنان سے سیکڑوں راکٹس اسرائیلی سرزمین پر داغے ہیں جن میں متعدد جگہوں پر آگ بھڑک اُٹھی اور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کرنا پڑے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain