تازہ تر ین

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر نئی بسوں کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے روٹس پر 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی، بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا ا ضافہ کیا جائے گا۔

ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کیلئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور سفر بھی کیا جبکہ متعلقہ حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی کے تحت ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا تھا، سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔

لاہور میں تین نئی سیاحتی بسوں کا روٹ قذافی اسٹیڈیم سے مختلف سیاحتی مقامات تک ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورزم کیلئے جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain