تازہ تر ین

تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر

بینکاک: تھائی لینڈ کے 20 صوبوں میں سیلاب نے 30 ہزار خاندانوں کو متاثر کیا جبکہ 16 اگست سے ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تقریباً 20 صوبے زیر آب آ چکے ہیں جبکہ کئی علاقے حالیہ ہفتوں کے دوران سیلاب، طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے ہیں۔

ڈی ڈی پی ایم کے مطابق، انگ تھونگ، ایوتھایا، بوری رام، چائیافم، چیانگ مائی، چیانگ رائے، کالاسین، لامپانگ، لامفون، مہا ساراکھم، ناکھون رتچاسیما، ناکھون ساون، پھیچابون، پھیتسانولوک، سنگ بوری، سوکھوتھائی، سوفن تاک ، اوبون رتچاتھانی اور ادون تھانی صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے 34,373 خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 اگست سے ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹریبیون کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے چیانگ مائی کے ایلیفینٹ نیچر پارک میں سیلاب کی وجہ سے دو ہاتھی بھی ڈوب گئے ہیں، حکام نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے پانی اور تیزی سے آنے والے سیلابی دھاروں میں پھنسے ہوئے جانوروں کی تلاش کے لیے ہر طرح کی کوششیں جاری ہیں۔

چیانگ مائی کا ایلیفینٹ نیچر پارک 126 ہاتھیوں کا مسکن ہے جن میں سے دو کی سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain