تازہ تر ین

ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی پر انگلش کمنٹیٹر کا طنز

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ایتھرٹن نے پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مائیک ایتھرٹن نے دورانِ کمنٹری ریمارکس دیے کہ ایسا لگتا ہے کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔

پہلے روز کے اختتام تک ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط رہی، عبداللہ شفیق اور شان مسعود سنچریاں اسکور کیں جبکہ آج اب تک گرین شرٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 473 رنز بنالیے ہیں۔

دوسری جانب پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی شائقین کرکٹ کی کم حاضری کو لیکر ایک مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت پر سوال اُٹھ رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain