اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
اسلام آباد کی انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تفتیشی افسر کی استدعا پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا۔
چیف جسٹس سے بدتمیزی کے کیس میں تفتیشی افسر نے موقف اختیارکیا کہ مصطفین کاظمی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ مصطفین کاظمی کے وکیل ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر3 اکتوبرکی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی نے بدتمیزی کی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اکتوبر کو مصطفین کاظمی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔