تازہ تر ین

سونیا حسین کا وزن اور نازیبا لباس ٹرولنگ کی وجہ بن گیا

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کے وزن میں حیران کن کمی اور انکی نازیبا ڈریسنگ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سونیا حسین نے سال 2011 میں ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والے ڈرامے ’ردیچہ‘ میں ایک معاون کردار نبھاتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں لیڈنگ رولز کرتی نظر آئیں۔

سونیا حسین فلم ’مور‘ میں ’امبر‘ نامی کردار ادا کرتی دکھیں جبکہ فلم ’آزادی‘ میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا۔

’عشق زہے نصیب‘ ، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ نہایت دبلی پتلی نظر آرہی ہیں۔

سونیا حسین کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر برطانوی شہر لندن کی ہیں جن میں وہ سیاہ کراپ ٹاپ اور گلابی سلیوز کے ساتھ ڈینم شارٹ اسکرٹ  پہنی ہوئی ہیں۔

سونیا حسین کے مداح اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں انکے وزن میں کمی کو دیکھ کر حیران ہیں اور ان سے پوچھتے نظر آرہے ہیں کہ انہوں نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے کیا؟ جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین سونیا حسین کے نازیبا لباس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھاکہ ’سونیا حسین نے اپنے چہرے کے ساتھ کچھ کیا ہے، اور انکا گریس تو بالکل ختم ہی ہوگیا ہے‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بہن سوکھی لکڑی بن گئی ہو تم تو‘۔

ایک ناقد نے لکھا کہ ’بہت پسند تھی مجھے یہ لیکن اب پاتا نہیں کیا ہوگیا ہے‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’تمھارا ہی وحیات ہونا باقی رہ گیا تھا‘


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain