تازہ تر ین

عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، بہن نورین نیازی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کردی۔ نورین نیازی نے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے

درخوات میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے، مجھے پتہ چلا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو خراب صورتحال میں رکھا گیا ہے، ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے چیک اَپ کے لیے ڈاکٹر کو بھی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بغیر کسی قانونی وجہ کے ملاقات پر پابندی لگائی ہے، ایس او پیز کے تحت جمعرات کا دن فیملی سے ملاقات کا ہوتا ہے، ایس او پیز کے باجود سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالت نوٹس لے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں قید کیا ہوا ہے کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، ہم اس وجہ سے پریشان ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ جتنی قربانیاں بانی پی ٹی آئی نے اس ملک کے لیے دی ہیں ہمیں امید نہیں تھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ایسے ڈالا ہوا ہے جیسے وہ کوئی مجرم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain