تازہ تر ین

کمرے کے درجہ حرارت پر رکھی دانوں کی کریم کینسر کا سبب بن سکتی ہے، رپورٹ

  واشنگٹن: ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی چہرے کے دانوں کی کریمیں کینسر والے مادوں (carcinogen) سے آلودہ ہو سکتی ہیں بالخصوص اگر وہ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھی ہوں۔

محققین کو امریکا کی بڑی مارکیٹس میں دستیاب 111 مصنوعات کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ بینزول پیرو آکسائیڈ (بی پی او) پر مشتمل کریمیں بینزین کی اعلی سطح پر بھی مشتمل ہوتی ہیں۔

بینزوئیل پیرو آکسائیڈ پر مشتمل جن برانڈز کا تجربہ کیا گیا ان میں کلیئراسیل، کلین اینڈ کلیئر، نیوٹروجینا، پرو ایکٹیو، اپ اینڈ اپ اور اسٹور برانڈ کے مساوی مصنوعات شامل ہیں۔

جب کمرے کے درجہ حرارت پر ایسی کریمیں ذخیرہ کی جاتی ہیں اور جب سورج کی روشنی کی بالائے بنفشی شعاعوں کا سامنا ہوتا ہے تو بینزول پیرو آکسائیڈ وقت کے ساتھ ساتھ کارسینوجن بینزین میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

محققین نے اپنے نتائج جرنل آف انویسٹیگیٹو ڈرمیٹولوجی میں رپورٹ کیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain