تازہ تر ین

حزب اللہ کے اسرائیل پر ڈرون حملے میں مارے گئے فوجیوں کی شناخت ہوگئی

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے گولان کے ملٹری بیس پر نیچے پرواز کرنے والے ڈرونز حملہ کیا جس میں 4 اہلکار اور 70 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کا ڈرون فوجی اڈے کے کیفے ٹیریا میں گرا تھا، حملے سے خبردار کرنے والے سائرن سسٹم کے کام نہ کرنے کے باعث اہلکار کھانا کھانے میں مشغول رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ کس طرح حزب اللہ کے ڈرونز جدید ترین دفاعی فضائی نظام کو چکمہ دیکر ملٹری بیس تک آن پہنچے اور سائرن بھی نہ بج سکے۔

فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مارے گئے اہلکاروں کی شناخت ایلون امیتے، عمری تماری، یوسف ہیب، اور یوح اگمون کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے چاروں اہلکار اسرائیلی فوج میں سارجنٹ تھے اورچاروں کی عمریں انیس انیس سال تھی۔ یہ فوجی اڈہ ملٹری ٹریننگ سینٹر بھی تھا۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے تین بغیر پائلٹ والے ڈرون طیارے لبنان کے شہر سیڈون کے سمندری علاقے سے شام 7:00 بجے کے قریب اسرائیلی سرحد میں گھس آئے تھے۔

ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے اسے روکنے کی ناکام کوشش کی کیوں کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے نچلی پرواز کر رہے تھے اور اس لیے وہ ریڈار سے بھی بچ نکلے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے تین ڈرون طیاروں میں سے ایک تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد بنیامین کے قریب ٹکرا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون درحقیقت اسرائیلی فضاؤں میں کم از کم ایک چوتھائی گھنٹے تک بغیر پتہ چلائے پرواز کرتے رہے اور جب پتا چلا تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain