تازہ تر ین

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرینگے اور ان کا طبی معائنہ بھی کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر عاصم کو تاحال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔

عمران خان کے طبی معائنے کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کی کال واپس لے لی

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی یقین دہانی پر آج احتجاج کی کال واپس لے لی۔

حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرادی جس پر تحریک انصاف نے اسلام آباد ڈی چوک احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain