تازہ تر ین

ایس سی او ممالک کے درمیان 8 دستاویزات پر دستخط، اگلی کانفرنس کی چیئر چین کو دینے کی حمایت

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈ آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق ارکان ممالک کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے، ارکان نے 2024-25 کی چیئر چین کو دینے کی حمایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس سی او ارکان ممالک کے رہنماؤں نے ایس سی او کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ رکن ملکوں کے انسداد دہشت گردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے معتلق دستاویز پر دستخط کیے گئے اس طرح اراکین کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain