تازہ تر ین

فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیرِاعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت فلسطین اور لبنان میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ 20 صدی میں عالمی جنگوں کی بڑی وجہ عالمی قوتوں کی جانب سے ایسے تنازعات پر خاموشی تھی۔ دن بدن بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ عالمی قوتیں اسرائیل کو نہتے لوگوں کی نسل کشی سے فوراً روکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کی اپیل ہے۔ صہیونی ظلم و استبداد کے شکار نہتے فلسطینیوں اور لبنانیوں کی مدد کیلئے حکومتِ پاکستان نے امدادی فنڈ قائم کر دیا ہے۔ فلسطین و لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستانی عوام بالخصوص صاحب ثروت افراد بڑھ چڑھ کر اس فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان موسمِ سرما کیلئے فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی ظلم و جارحیت کے شکار مسلمان بہن بھائیوں کیلئے جلد مزید 3 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل بھیجے گا جبکہ اشیائے خورو نوش اور ادویات بھی بھیجی جارہی ہیں۔ اسرائیل کا فلسطینیوں تک امداد میں رکاوٹ پیدا کرنا تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔ فلسطین اور لبنان کے ہمسایہ ممالک میں پاکستانی سفیر پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی اشیاء کی ترسیل کو تیز اور یقینی بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی IBAN:PK11SBPD0000001111114292 Raast ID: 01111114292 میں عطیات جمع کروا کر اپنے فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں کی مدد میں حکومت کا ساتھ دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain